1 دسمبر 2014 - 12:32
 حسنی مبارک کوبری کئےجانے کے فیصلے کی مذمت

مصر کی کفایت پارٹی نے اس ملک کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو بری کئے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حسنی مبارک کو تمام الزامات سے بری کئے جانے پر جہاں عالمی سطح پر رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے وہیں مصر کی کفایت پارٹی نے بھی ایک بیان میں قاہرہ کی عدالت کے فیصلے کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک کو بری کیا جانے کا فیصلہ، ملت مصر کو محکوم کرنے کے مترادف ہے کہ جس نے اپنے انقلاب سے مبارک کو برطرف کیا تھا۔ اس پارٹی نے کہا کہ مبارک اور اس وابستہ افراد پر مقدمہ چلائے جانے کے لئے  وہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ دوسری جانب مصر کے ایک عدالتی ذریعے نے کہا ہے کہ مصر کے قانون کے مطابق 2018 کے مصر کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئۓ حسنی مبارک کے بیٹے جمال مبارک کے لئے کوئی بھی چیز رکاوٹ نہيں ہے۔ اس ذریعے نے کہا کہ باوجودیکہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے بیٹے جمال اور علاء، اس کے دور میں مالی بدعنوانیوں اور 2011 ميں  اس ملک کے عوامی انقلاب کے مظاہرین کے قتل عام کے مرتکب ہوئے ہيں، تاہم قاہرہ کی فوجداری عدالت نے ان سب کو، عائد الزامات سے بری کردیا ہے۔ 

.......

/169